8 نومبر 2013 - 20:30

لبنان کے عوام نے مظاہرے کرکے حزب اللہ لبنان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: لبنانی عوام نے گذشتہ روز بیروت میں مظاہرے کرکے حزب اللہ اور اس کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے صیہونی حکومت کے تفرقوں کو ناکام بنانے کے لئے لبنانی گروہوں کے اتحاد پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ سید حسن نصراللہ نے بحران شام کے بارے میں کہا ہے کہ شام کے بحران کے مفاہمت آمیز حل کی راہ میں بعض عرب اور مغربی ملکوں کی رکاوٹوں کے باوجود شام کے خلاف جاری سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ سید حسن نصراللہ نے کہا ہےکہ شام میں دہشتگردوں کی کارروائيوں میں بے شمار لوگ مارے گئے ہیں اور اب دنیا اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ شام کا بحران فوجی طریقے سےحل نہیں ہوسکتا۔

.......

/169